ابنا: عدالت کے جج نے جمعے کي شام برطانيہ کي اہم شخصيات کي گواہي کے بعد جو فلسطيني رہنما شيخ رائد صلاح کي مکمل شناخت رکھتے ہيں، اعلان کيا کہ ايسا کوئي ثبوت نہيں مل سکا ہے کہ شيخ رائد صلاح سے برطانيہ کي قومي سيکورٹي کو کوئي خطرہ لاحق ہےـ
شيخ رائد پير کے روز لندن کے وقت کے مطابق صبح چار بجے بيس ہزار پونڈ ضمانت کے طور پر ادا کرکے لسٹر جيل سے رہا ہو جائيں گےـ عدالت کے اس فيصلے پر اسلامي اور عرب تنظيموں نے خوشياں منائي ہيں ـ
جمعے کي صبح ہي سے عدالت کے سامنے لوگوں کا ازدہام تھاـ لوگ اپنے ہاتھوں ميں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر شيخ رائد صلاح کي حمايت ميں نعرے درج تھےـ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169